پی ایس ایل 4 :آج اسلام آباد اور ملتان،لاہور اور کراچی کا مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل 4 :آج اسلام آباد اور ملتان،لاہور اور کراچی کا مقابلہ ہوگا
فوٹو فائل

دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کا دھواں دار میلہ دبئی میں شروع ہوچکا ہے اور ایونٹ کے آج چوتھے روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جب کہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلا میچ سہ پہر چار بجے جبکہ دوسرا میچ رات نو بجے کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں دو میچ کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔