محمد بن سلمان کی آمد،وفاقی دارالحکومت میں 18 فروری کو عام تعطیل ہوگی

محمد بن سلمان کی آمد،وفاقی دارالحکومت میں 18 فروری کو عام تعطیل ہوگی
تصویر بشکریہ پاکستان ٹورازم ٹوئٹر

اسلام آباد:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے 18 فروری بروز پیر کو وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے ملازمین کو چھٹی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان سینیٹ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو آنے جانے میں مشکلات سے بچانے کیلئے چھٹی دی گئی ،ایوان بالا کے ملازمین اب منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے۔

دوسری جانب ڈی سی حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو سکولز اور دفاتر بند رہیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے بھی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔