ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
فوٹو بشکریہ: پی ٹی وی سپورٹس

دبئی : پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی محمد سمی  کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیوک رونکی، رضوان حسین، کیمرون ڈیلپورٹ، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، سمت پٹیل اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، شان مسعود، لاﺅری ایوانس، اینڈرے رسل، کرس گرین، حماد اعظم، جونسن چارلس، جنید خان، محمد عرفان اور علی شفیق شامل ہیں۔

یادرہے کہ ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ کراچی کنگز سے ہار گئی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست سے دو چار کیا تھا ۔