دبئی : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو فتح کے لیے 126 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز رونچی 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ۔
رضوان حسین 4 ، حسین طلعت 7 ، پی ڈی سالٹ 4 ، شاداب خان 15 اور پٹیل 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، فہیم اشرف نے بیس رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔
علی شفیق ، شاہد آفریدی اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، محمد عرفان نے سولہ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔