نیب نے وزیردفاع پرویزخٹک کیخلاف انکوائری شروع کردی

نیب نے وزیردفاع پرویزخٹک کیخلاف انکوائری شروع کردی
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف انکوائری شروع کردی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، نیب نے اختیارات کاناجائز استعمال کرنے والی اہم شخصیات کے خلاف انکوائریاں شروع کر دیں ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف مذید ایک انکوائری شروع ہو گئی ہے،پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا۔

 

نیب کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈیلبو، سیکرٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کی تاہم مخالفت کے باوجود وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، مشیرتعلیم نے منصوبے کی منظوری دی۔

 

سابق وزیراعلیٰ، مشیر اعلیٰ تعلیم، سابق چیف سیکرٹری کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا امکان ہے۔