پلوامہ حملے پر ریمارکس ، کپل شرما شو کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو کو فارغ کر دیا گیا

پلوامہ حملے پر ریمارکس ، کپل شرما شو کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو کو فارغ کر دیا گیا
image by facebook

ممبئی : بھارت کے سابق کرکٹر ، سیاستدان اور معروف کامیڈی شو کپل شرما شو کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ حملے کے دوران اپنے ریمارکس پر شو سے نکال دیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو کامیڈی شو کپل شرما میں پلوامہ حملے کے متعلق بولنے پر شو سے فارغ کر دیا گیا ہے اب ان کی جگہ ارچنا پوران سنگھ کو شو کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹی وی چینل کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھوں کے پلوامہ حملے کے متعلق ریمارکس کو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کے متعلق بتایا گیا ہے ، کامیڈی شو کی ٹیم نے نوجوت سنگھ کے ریمارکس پر فیصلہ کیا تھا کہ اس کو شو کا حصہ نہ بنایا جائے اور پھر ٹی وی انتظامیہ نے ان کو شو سے نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شو کی ٹیم نے ارچنا کے ساتھ پہلے ہی شو کی دو اقساط کی ایڈوانس میں ریکارڈنگ کر رکھی تھی   ، شو سے نکالے جانے کے متعلق میڈیا میں بیان دیتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں کا نزلہ عوام پر نہیں گرنا چاہئے ، ہر جگہ اچھے برے افراد ہوتے ہیں ، اسی طرح اچھے برے دہشتگردوں میں فرق ہونا چاہئے ۔

کچھ اقدام ذاتی نوعیت کے ہوتے ہیں جن میں فرق کو سمجھا جانا چاہئے ، کسی ایک شخص کی رائے کو اس سارے پس منظر سے نہیں جوڑنا چاہئے۔