پی ایس ایل فور ، ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل فور ، ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
image by cricinfo

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز رونچی 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ۔

رضوان حسین 4 ، حسین طلعت 7 ، پی ڈی سالٹ 4 ، شاداب خان 15 اور پٹیل 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، فہیم اشرف نے بیس رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔

علی شفیق ، شاہد آفریدی اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، محمد عرفان نے سولہ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔

ملتان سلطان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، اوپننگ بلے باز شان مسعود نے بیس گیندوں پر چھبیس رنز کی اننگ کھیلی ، شعیب ملک 29 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ایونز نے 15 ، حامد اعظم نے 14 ، آندرے رسل نے 16 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز کی اننگ کھیلی ۔؂