پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے چاہئیں : نعیم الحق

پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے چاہئیں : نعیم الحق
image by facebook

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ دبئی کے خالی سٹیڈیم وزیراعظم کے موقف کی حمایت ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے چاہئیں ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ دبئی کے خالی سٹیڈیم وزیراعظم عمران خان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں ، پی سی بی کو چاہئے کہ آئندہ سیزن کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ممکن بنایا جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت نے سٹیڈیمز میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔