کبڈی ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کا فائنل آج کھیلا جائیگا

کبڈی ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کا فائنل آج کھیلا جائیگا


لاہور: پاکستان میں کھیلنے جانے والے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں روائتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی۔

گزشتہ روز سیمی فائنل میں میزبان ٹیم پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو 32 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے شکست دی۔

اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ روز گجرات میں کھیلے گئے میچ میں آذربائیجان کو 30 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔

پہلی مرتبہ  ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہورہا ہے جہاں دنیا بھر سے ٹیمیں گزشتہ ایک ہفتے سے موجود ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز کھیل رہی ہیں۔

لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔

بھارت کی ٹیم 8 فروری کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچی تھی اور کبڈی ورلڈ کپ 2020میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں شامل ہے تاہم حکام کی جانب سے ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔