جلالپورپیروالا میں ٹائفائیڈ بخار سے بچاو کی ویکسی نیشن مہم کا پہلا مرحلہ مکمل

جلالپورپیروالا ٹائفائیڈ بخار سے بچاو کی ویکسی نیشن مہم کا پہلا مرحلہ مکمل

جلالپورپیروالا ٹائفائیڈ بخار سے بچاو کی ویکسی نیشن مہم کا پہلا مرحلہ مکمل، 38 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورپیروالا محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر  یونی سیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ٹائفائیڈ بخار سے بچاؤ کے لئے 9ماہ سے 15سال کی عمر تک کے بچوں کی مفت ویکسین کرنے کی مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔یکم فروری سے شروع ہونے والی اس پندرہ روزہ مہم میں تحصیل جلال پور کے ہیلتھ ورکرز کو شہری حدود پر مشتمل  یونین کونسل 112 اور 113 کے 32 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

مہم کی تکمیل پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار چن نے بتایا کہ ہیلتھ ورکرز نے ٹارگٹ سے 6 ہزار زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگاتے ہوئے مجموعی طور پر 38 ہزار بچوں کو ویکسی نیشن کی سہولت دی ہے۔'اس مہم کے لیے   22 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی  ایک کاؤنٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دوسرا  ڈی ڈی ایچ  او آفس میں ای  پی آئی سنٹر قائم کیا گیا تھا جبکہ باقی 20ٹیموں نے فیلڈ میں کام کیا ۔

ڈاکٹر ذوالفقار چن نے مزید بتایا کہ مہم کے اگلے مرحلے کا آغاز اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے نئے مرحلے میں تحصیل جلال پور کے دیہی علاقوں کے بچوں کو   ٹائفائیڈ بخار سے بچاو کےحفاظتی ٹیکے  لگائے جائیں گے۔