سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے

سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے

سیہون: سانحہ سیہون شریف کو چار سال بیت گئے،شہداء کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے،دھماکے کے باوجود بھی حضرت لعل شھباز قلندر رح کی نگری سیہون میں زائرین کی تعداد کم نہ ہوسکی، ملک بھر سے زائرین کی سیہون آمد اور قلندر کی مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ سیہون کے شہداء کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد میں سیہون آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

درگاہ لعل شہباز قلندر پر سیکیورٹی کے انتھائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اس موقع پر  150 پولیس اہلکار اور 30 لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ واک تھرو بھی نصب کیئے گئے ہیں جہاں سے زائرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کے لیے  گذرنا لازم ہے ، محکمہ اوقاف کیجانب سے سانحہ سیہون کے شہداء کے ایصال ثواب کیلیئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب اس اہم اور افسوسناک دن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی ہے ۔

واضع رہے کہ 16 فروری 2017ع کو دھمال کے دوران قلندر لعل شھباز کی مزار پر دھماکہ ہوا تھا، دھماکے میں 100 زائرین شہید ہوئے تھے، 450 سے زائد زائرین زخمی ہوئے تھے۔ سیہون کی سنساں گلیوں میں دمادم مست قلندر کی صدائیں بلند ہیں، اور زائرین کے درمیاں بڑا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے