سرگودھا میں 4سالہ سوتیلی بیٹی کے قاتل باپ کو سزائے موت سنادی گئی

 سرگودھا میں 4سالہ سوتیلی بیٹی کے قاتل باپ کو سزائے موت سنادی گئی

سرگودھا کی سیشن عدالت نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دینے کے مقدمے  میں ملوث بچی کے سوتیلے باپ کو سزائے موت جبکہ حقائق چھپانے کے جرم میں بچی کی حقیقی ماں کو 5 سال قید سخت کی سزاء کا حکم سنادیا ۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق 26 جون 2020 کو سرگودھا کے قصبہ بلوچاں فاروکہ کے رہائشی ملزم واجد علی نے اپنی 4 سالہ سوتیلی بیٹی ملائکہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے قتل کردیا ۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ درندہ صفت ملزم مردہ بچی کے ساتھ بھی زیادتی کرتا رہا ۔ جبکہ  اس سارے واقعے کے بعد اپنے شوہر کو بچانے کے لیے ملزم کی بیوی اور بچی کی حقیقی ماں غلام بی بی نے حقائق چھپانے کے لئے بچی کو قبرستان میں دفن کرنے کی کوشش کی ۔

عدالت نے فیصلہ میں حکم دیا کہ مقتول بچی کے چچا اور مقدمہ کے مدعی کو 5 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کیا جائےگا۔