انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری 

لندن : فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن ( ایپ ) انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے ۔ 

انسٹا گرام کی جانب سے ویڈیو کے شعبے کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور اس  کے حوالے سےوقتاً فوقتاً  کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ انسٹاگرام انتظامیہ نے اعلان کی اہے کہ کمپنی چند ہفتوں میں انسٹاگرام پر چار سے زائد افراد کے درمیان لائی اسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گی ۔ 

انتظامیہ کے مطابق اس وقت انسٹاگرام پر دو افراد ہی لائیو گفتگو کرسکتے ہیں ، نئے فیچر پر دسمبر 2020 سے کام ہورہاہے ۔ انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری کا کہنا ہے کہ ہم بہت خوشی سے یہ اعلان کررہے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہم انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر شامل کررہے ہیں جس کے بعد ایک وقت میں دو کی بجائے چار افراد لائیو کرسکیں گے ۔ 

کورونا وبا کی وجہ سے لائیو تقریبات کو زیادہ تر کینسل کردیاگیا ہے اور زیادہ ترین تقریبات کا آن لائن انعقاد ہی کیا جاتاہے ۔ ایسے میں انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر بہت سود مند ثابت ہوگا۔ 

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر چار گھنٹوں تک لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔ انسٹا گرام پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ ساٹھ منٹ سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیاتھ ا۔ اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا بھر کے انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہے ۔