سندھ اور بلوچستان کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

سندھ اور بلوچستان کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
کیپشن: سندھ اور بلوچستان کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
سورس: فائل فوٹو

لاہور: صوبہ سندھ اور بلوچستان کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔ 

سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب ہوا۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا لیکن پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

کراچی میں پی ایس 88 ملیر میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں نوک جھونک جاری رہی۔

2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین 3 سے جے یو آئی (ف) کے سید فضل آغا منتخب ہوئے تھے تاہم ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ جے یوآئی (ف) کے امیدوار سید عزیز اللہ آغا اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عصمت اللہ ترین کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔