سکول پرنسپل کو طالبہ سے زیادتی پر پھانسی کی سزا

سکول پرنسپل کو طالبہ سے زیادتی پر پھانسی کی سزا
سورس: File photo

نئی دہلی ،سکول پرنسپل  کو گیارہ سالہ لڑکی سے زیادتی پر سزائے موت سنادی گئی ۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ میں 11 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نے اسکول پرنسپل اروند کمار کو سزائے موت سنادی، عدالت نے اسکول پرنسپل اروند کمار پرایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جب کہ اسکول کے دوسرے ٹیچر ابھیشیک کمار کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو کہ متاثرہ لڑکی کے والد کو دیا جائے گا۔

بھارتی عدالت کے مطابق اسکول پرنسپل نے متعدد بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کے حاملہ ہونے پر تمام معاملہ کھل کر سامنے آیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور اسکول پرنسپل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، عدالت نے لڑکی کے والد کو 15 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔