فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ملازمین کے اکاونٹس میں پیسے موصول ہونے کو تسلیم کر لیا

 فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ملازمین کے اکاونٹس میں پیسے موصول ہونے کو تسلیم کر لیا
کیپشن: فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ملازمین کے اکاونٹس میں پیسے موصول ہونے کو تسلیم کر لیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے چار ملازمین کے اکاونٹس میں پیسے موصول ہونے کو تسلیم کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر جبکہ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے اور اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لا مصروفییت کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

اجلاس میں دو رکنی اسکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے اعتراضات کا جائزہ لیا اور اس اجلاس میں تحریک انصاف نے چار ملازمین کے اکاونٹس میں پیسے موصول ہونے کو تسلیم کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر نے ملازمین کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات سٹیٹ بینک سے منگوانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

 اکبر ایس بابرکا کہنا  تھا تحریک انصاف نے 2011 میں ان ملازمین کو اجازت دی تھی کہ وہ ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے لیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ان چار ملازمین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ کی غیرموجودگی کے باعث کمیٹی نے اس پرفی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔