پی ایس ایل سکس کے لئے پرجوش ہوں مایوس نہیں کروں گا، شاہد آفریدی

پی ایس ایل سکس کے لئے پرجوش ہوں مایوس نہیں کروں گا، شاہد آفریدی
سورس: File photo

لاہور،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل سکس میں مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔ 

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کافی پرجوش ہیں، ہر کوئی، چاہے کرکٹر ہو یا فین ،اس ٹورنامنٹ کے آغاز کا منتظر ہے۔

شاہد آفریدی  نے کہا کہ اس بار ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں سخت ہیں اور فینز کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان سپر لیگ میں بولنگ کا معیار اعلی پائے کا ہے، انہوں نے دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلی ہے لیکن جیسی بولنگ کا سامنا پی ایس ایل میں ہوتا ہے ایسا کسی اور لیگ میں نہیں ہوتا، پاکستان سپر لیگ ملک کی پہچان اور ایک بڑ ابرانڈ بن چکا ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کو مل کر کامیاب بنائیں۔

 شاہد آفریدی نےکہا کہ پاکستان کرکٹ کو اس لیگ کی وجہ سے بہت ٹیلنٹ ملا ہے، یہ لیگ نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اس میں پرفارم کریں اور اپنے کیرئیر میں آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کے خواہش مند ہیں جس سے پی ایس ایل کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے۔