شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد پولیس منفرد سروس لے آئی

 شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد پولیس منفرد سروس لے آئی

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے منفرد  واٹس ایپ سروسز کا آغاز کردیا ۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اب شہری ایک واٹس ایپ کے ذریعے خدمات حاصل کرسکیں گے  جبکہ سٹیزن بیسڈ  پولیسنگ فراہم کرنے  سے ریڈ ٹیپ ازم اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوگا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی واٹس ایپ پر مبنی سروس ہے جسے پاکستان کی کسی بھی پولیس فورس نے تیار کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس محمد احسن یونس  کے مطابق شہری واٹس ایپ  کے ذریعے  03342874287 پر فری میسیج بھیج سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری آن لائن شکایات، کرائم رپورٹنگ کیلئے آپشن 4 کا انتخاب کریں گے۔

اسلام آباد پولیس نے نئی سروس سے متعلق تفصیلات  بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں