معروف بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں چل بسے

معروف بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں چل بسے

نئی دہلی: پنجابی فلموں کے معروف بھارتی اداکار دیپ سدھو   ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں چل بسے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات 9 بجے کے قریب ہریانہ  میں اس وقت پیش آیا جب  دیپ سدھو اور ان کی  اداکارہ دوست ہائی وے پر سفر کر رہے تھے اس دوران گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق دیپ سدھو کی ایس یو وی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انسپکٹر جسپال سنگھ نے بتایا کہ اداکار کے ساتھ گاڑی میں سوار خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  حادثے کے وقت دیپ سدھو گاڑی چلا رہے تھے۔ ان  کی  دوست زخمی ہوئی  جن کو فوری طبی امداد کیلئے  قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اور مختلف رہنماؤں نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں