لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی ریاستی طاقت استعمال کرلیں خودکو نہیں بچا سکتے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔
fc53a38076a83cf46c81fd9e4a13a35e
مریم نواز نے کہا عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، ایف آئی اے جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی انتقام کے لیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!۔
صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔
f612ab9bfad13f7057dcee73e53b7856
آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا،انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔ آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔