کراچی کنگزکو مسلسل 8ویں ناکامی ،ملتان سلطانز نے 7وکٹوں سے شکست دیدی

Multan Sultan, Jahgir Tareen, PSL, Karachi Kings

لاہور:پی ایس ایل 7 تو کراچی کنگز کیلئے کسی ڈرائونے خواب سے کم نہیں ،سیز ن 7 میں کراچی کنگز کو مسلسل 8 ویں شکست کا سامنا ہے ،ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے، جو کلارک نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ شرجیل خان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

 دیگر بلے بازوں میں بابراعظم 2، قاسم اکرم 13، روحیل نذیر 21 اور محمد نبی نے 21 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے 32 رنز سکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے  شاہنواز دھانی   نے   دو    جبکہ خوشدل شاہ     اور عمران طاہر   نے ایک ایک  کھلا ڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں   ملتان  سلطانز   نے    تین وکٹوں   کے نقصان پر اسکو ر پو را  کر لیا ،کپتان محمد   رضوان      نے آٹھ  چوکو ں  کی مدد  سے 76  رنز بنائے ،شان مسعود  45 رنز بنا کر نمایاں  رہے ۔

کر اچی کی جا نب سے میر حمزہ  نے دو جبکہ کرس  جورڈن  نے ایک  کھلا ڑی کو آؤٹ  کیا    ۔