اسلام آباد: ایف نائن زیادتی کیس کے دونوں ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک 

اسلام آباد: ایف نائن زیادتی کیس کے دونوں ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک 
سورس: Twitter

اسلام آباد: ایف نائن زیادتی کیس کے دونوں ملزم اسلام آباد میں ڈی 12 ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے ابھی واضح طور پر اس بات کا اعتراف نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک کے ملزمان کی سی سی ٹی وی فٹج جاری کر دی ہے۔ پولیس نے ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سراغ لگا لیا۔   ملزمان کی شناخت سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔  فوٹیج کے مطابق ملزمان ایف نائن پارک کے گیٹ سے گزرتے نظر آئے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے وقت مسلح تھے۔ سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی طریقوں سے ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہئے ہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے آج ناکہ ڈی 12 پر ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان پولیس کو مبینہ طور ایف نائن زیادتی کیس میں مطلوب تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔شناخت پریڈ کے بعد ہی پولیس اپنا موقف جاری کرے گی ۔

مصنف کے بارے میں