ترکیہ اور شام میں  زلزلے سے دس دن کے دوران ،ترکیہ میں 35 ہزار جبکہ شام میں 6 ہزار لوگ جاں بحق

 ترکیہ اور شام میں  زلزلے سے دس دن کے دوران ،ترکیہ میں 35 ہزار جبکہ شام میں 6 ہزار لوگ جاں بحق

انقرہ : ترکیہ اور شام میں  زلزلے  کو دس دن گزر گئے لیکن ملبے ہلاکتو ں کا سلسلہ جاری ہے صرف ترکیہ  میں جان  بحق افراد کی تعداد  41 ہزار  سے  تجاوز کر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہر انطاکیہ  سے  دو بچے اور والدہ کو  ملبے سے ریسکیو   کیا گیا ۔ دس دن پپہلے آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ترکیہ  میں  ہلاکتو  ں کی تعدادا 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔  شامی حکومت اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں  5 ہزار 8 سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 عالمی ادارہ صحت  کے مطابق    سب سے زیادہ  مخدوش حالات شمال مغربی شام میں  ہیں ،جہاں انسانی امداد کی سست ترسیل  سے افراد میں  غم و غصہ ہے ۔اوراقوام متحدہ 39 لاکھ اور 70 لاکھ ڈالر ز امداد کی اپیل  کی ہے  تاکہ زلزلہ متاثرین  کی  صحت کی دیکھ بھال  کی جاسکے اور  انہیں خوراک فراہم کی جا سکے۔