ہیلی کاپٹر  تباہ ،دو گارڈز  ہلاک

ہیلی کاپٹر  تباہ ،دو گارڈز  ہلاک

 امریکہ : ریاست آلابامہ   کے ہائی وے پر ہیلی کاپٹر  تباہ   ہو گیا  اور دو گارڈز  ہلاک ہو گئے ۔

 امریکی حکام  کا  کہنا  ہے   کہ ریاست آلابامہ   کے ہائی وے پر ہیلی کاپٹر  تباہ   ہو گیا  اور دو گارڈز  ہلاک ہو گئے ، ہیلی کاپٹر میں امریکی ریاست ٹینیسی  کے صرف  دو نیشنل گارڈز   سوار تھے ۔

حکام کے مطابق  گارڈز یو ایچ۔60   بلیک  ہاک نامی ہیلی  کاپٹر   پر   ٹریننگ لے رہے تھے ، کہ اچانک  ہیلی کاپٹر  گر کر تباہ ہو  گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جلد سامنے لائی جائیں گی ۔