وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن  کا دورہ

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن  کا دورہ

ٓوزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس   نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن  کا دورہ کیا ہے۔سردار تنویر الیاس آزادکشمیر کے پہلے سربراہ حکومت ہیں جنہوں نے ادارے کا دورہ کیا ۔

 وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے 18 سال سے ادارے میں موجود مستقل معذوری کا شکار آزادکشمیر کی  خواتین کی خیریت دریافت کی،  وزیراعظم کو ایک معذور نوجوان نے نوکری سے نکالنے کی شکایت کی جس پر انہوں نے فوری طور پر  معذور نوجوان کو نوکری پر بحال کر دیا ۔

 وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے خواتین سے  میڈیکل سہولیات اور رہائش سے متعلق  بھی دریافت کیا  ۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس 18 سال قبل زلزلہ میں تاحیات  معذور افراد کی حالت زار دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ۔

سردار تنویر الیاس  کا کہنا تھا کہ 18 سال تک معذور افراد کا حال نہ پوچھنا ہماری معاشرتی اقدار و انسانیت کا جنازہ ہے ،افسوس ہے کہ ہم جس طرح اتنے بڑے سانحے کے متاثرین کو بھول گئے ،مخیر حضرات کو ایسے اداروں سے دل کھول کر تعاون کرنا چاہیے ،2005 کا زلزلہ اپنے پیچھے کئی داستانیں چھوڑ گیا۔

 انہوں نے کہا مستقل معذوری کا شکار  مرد و خواتین کی بحالی بہت بڑا کام ہے ،ادارے کی طرز پر سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنائیں گے ۔