مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

 مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

اسلام آباد :نیپرا نے بجلی کی قیمتوں  میں 2 روپے 32 پیسے   فی یونٹ کمی کردی ۔نیپرا   نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق  بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے  ۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق دسمبر کا ایف سی اے نومبرکی نسبت 2 روپے 51   پیسے   فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، اطلاق صرف ماہ  فروری کےبلوں پر ہوگا ۔ 

بجلی کی نئی قیمتوں کا  اطلاق لائف لائن ، 300 یونٹس استعمال کرنے والے  گھریلو صارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز    نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے -جی نے نیپرا  سے  2 روپے 20 پیسے   فی یونٹ کمی  کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں