عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر میں متوقع

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر میں متوقع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ ممکنہ روانگی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی مشاورت ہوئی ہے۔
 مشاورت میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، ڈاکٹر فیصل، فرخ حبیب اور دیگر شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے عمران خان کو ہائیکورٹ میں جاری سماعت سے متعلق بریف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پہلے عدالت عالیہ کی طرف سے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں