منی لانڈرنگ کیس، فرح گوگی شوہر سمیت ایف آئے اے طلب

منی لانڈرنگ کیس، فرح گوگی شوہر سمیت ایف آئے اے طلب

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کل 17 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق احسن جمیل گجر کے اکاؤنٹ سے 22 کروڑ 39 لاکھ روپے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے تھے، دونوں کو ایف بی آر کا ریکارڈ اور منی ٹرانسفر کی تمام دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 
ایف آئی اے اس سلسلے میں پہلے ہی کئی ریکارڈ مختلف اداروں سے حاصل کر چکا ہے، فرح گوگی اور احسن جمیل کو ذاتی حیثیت میں ان تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں