وزیر داخلہ نے چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو جاری کر دی، مقدمہ درج کرنے کا عندیہ

وزیر داخلہ نے چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو جاری کر دی، مقدمہ درج کرنے کا عندیہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے وکلاءکی مبینہ آڈیو جاری کر دی ہے جس میں پرویز الٰہی مقدمہ اپنی مرضی سے لگوانے کی بات کررہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ 
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران آڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اپنے وکیل کو ایک کیس مرضی کے جج کے پاس لگوانے کی ہدایات دے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں گرفتار کر کے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی، آڈیو کی فرانزک میں شواہد ان کے خلاف ملے تو مقدمہ درج ہو گا۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءکا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے تو اس کو جوڈیشل کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ عدلیہ کا ادارے کا احترام محفوظ رہے، عمرانی ٹولے نے انصاف اور قانون کا مذاق بنا رکھا ہے، عدالت میں پیش ہونے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن پیش نہیں ہوتے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ججز نے بار بار کہا عمران خان کے پیش ہونے تک ریلیف نہیں ملے گا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے وعدہ کرکے بھی انہیں پیش نہیں کیا، پہلے ان لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر ملک، قوم اور معیشت برباد کی اور اب سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں