دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر بیوی قتل

دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر بیوی قتل

لاہور: دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر لاہور کے علاقہ ملت پارک میں سنگ دل شوہر نے بیوی اور دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا،ملزم کوگرفتارکرلیاگیا.

پولیس کے مطابق ملت پارک کا رہائشی علی مرتضیٰ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پراُس کا اپنی بیوی رضیہ سے جھگڑا ہوگیا۔

ملزم نے طیش میں آکربیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا،ڈنڈوں اور ہتھوڑے کے وار کرکےرضیہ کو قتل کردیا ۔

پولیس نے ملزم علی مرتضیٰ کوگرفتار کرکے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کر دی ۔

مقتولہ دو بچوں کی ماں کی تھی۔