تصویر میں چھپا راز جاننے کی کوشش تو کریں

تصویر میں چھپا راز جاننے کی کوشش تو کریں

یہ خوبصورت تصویر گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس کی وجہ اس کی خوبصورتی نہیں بلکہ اس میں چھپا راز ہے۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں اس تصویر میں متعدد اونٹ کسی صحرا میں سفر کررہے ہیں مگر اس میں موجود گڑبڑ لوگوں کو گڑبڑا دیتی ہے اور وہ اپنا سر کھجانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

اسے پلے بز نامی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا اور اسے دیکھ کر لوگوں کو سمجھ نہیں آیا کہ اس میں کیا غلطی یا گڑبڑ ہے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں اور ہاں ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ دس میں سے بمشکل ایک شخص ہی درست جواب دے سکتا ہے۔

کیا آپ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوسکے ؟ یہ اشارہ دے سکتے ہیں کہ ذرا غور سے تصویر کو دیکھیں ہوسکتا ہے سمجھ آجائے۔

اب بھی جواب کا اندازہ نہیں ہوسکا ؟

چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں درحقیقت آپ کو جو اونٹ صحرا میں سفر کرتے نظر آرہے ہیں وہ حقیقی نہیں بلکہ اونٹوں کے سائے ہیں اور اصل اونٹ نظروں سے اوجھل ہیں۔

نیچے آپ تصویر میں اسے دیکھ بھی سکتے ہیں۔

مگر یہ فوٹوگرافر کا کمال ہے کہ اس نے اونٹوں کے ساتھ ان کے سایوں کو اتنی خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا کہ اس نے انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کو ذہنی طور پر الجھا کر رکھ دیا۔