ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے اپنا پرائیویٹ نمبر دیا تھا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے اپنا پرائیویٹ نمبر دیا تھا

بڈاپسٹ: نومنتخب امریکی صدر کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا۔ سابق مس ہنگری نے بھی ٹرمپ پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔

سابق مس ہنگری کیٹا سارکا نے دعوی کیا ہے کہ 2013ء میں مس یونیورس پیجنٹ مقابلے کے سلسلے میں وہ ماسکو میں موجود تھیں کہ سکیورٹی گارڈز میں گھرا ڈونلڈ ٹرمپ ان کی جانب بڑھا اور زبردستی ان کا ہاتھ تھام لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےفوری طور پر اس کے متعلق پوچھنا شروع کر دیا۔ مس سارکا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اسے اپنا بزنس کارڈ اور پرائیویٹ نمبر بھی دیا۔ نومنتخب امریکی صدر کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔