نوازشریف واپس آئیں گے تو خوشخبری منتظر ہوگی،نعیم الحق

نوازشریف واپس آئیں گے تو خوشخبری منتظر ہوگی،نعیم الحق

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف ڈیوس سے واپس آئیں گے تو خوشخبری ان کی منتظر ہوگی ، چند دنوں میں سیاسی تبدیلی آنے والی ہے۔

سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تاریخی فیصلہ دے گی جس کی قوم منتظرہے۔

انہوں نے کہا کہہرمعاملے میں حقیقت چھپائی جارہی ہے، نوازشریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مخدوم علی خان کے دلائل غیرمتعلقہ تھے، مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران سبھی لوگ سوتے رہے۔