محمد حفیظ ، اظہر، حارث اور عامر کی قربانی, پی سی بی کو ایک بار پھر ڈاکٹر سہیل کی یاد آ گئی

 محمد حفیظ ، اظہر، حارث اور عامر کی قربانی, پی سی بی کو ایک بار پھر ڈاکٹر سہیل کی یاد آ گئی

 ابراہیم بادیس:     گذشتہ سال اپریل میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم فزیو کی حیثیت سے واپسی پر ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفی دے دیا تھا۔ جس کے بعد نہ صرف قومی کرکٹرز فٹنس مسائل کا شکار ہوتے رہے بلکہ دورہ انگلینڈ پر کف انجری کا شکار محمد حفیظ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں موجود ان فٹ حارث سہیل نے پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہونے کے باوجود اپنے خرچ پر برطانیہ میں موجود مقامی ڈاکٹر کی زیرنگرانی ری ہیب پروگرام مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق ذاتی خرچ پر علاج کی وجہ غیرملکی فزیو شان ہیز کی ٹیم کے ہمراہ دوروں پر موجودگی اور قومی کھلاڑیوں کا ڈاکٹر ریاض پر اعتماد ہے۔ بورڈ ٹیم فزیو شین ہیز کی کارکردگی سے بھی زیادہ مطمئن نہیں۔ جس کے بعد ڈاکٹر سہیل سے رابطے بحال کرکے انہیں ایک بار پھر سنئیر جنرل منیجر میڈیکل اور سپورٹس سائنس تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔