ایران نے ایک ہفتے میں 8000 افغان پناہ گزین بے دخل کردیے

ایران نے ایک ہفتے میں 8000 افغان پناہ گزین بے دخل کردیے

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چند ایام کے دوران ایران نے اپنے ہاں عارضی طور پر مقیم 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ملک سے بے دخل کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ حالات میں ملک بدری باعث تشویش ہے کیونکہ واپس اپنے ملک میں جانے والے پناہ گزینوں کے پاس اقتصادی اورمعاشی وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھی اپنے ہاں قیام پذیر غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

پاکستان کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی چند ایام میں 1650 افغان مہاجرین کو بے دخل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت پڑوسی ملکوں کی طرف سے بےدخل کردہ اپنے باشندوں کی آباد کاری کے لیے عملی طور پرتیار نہیں۔

اس لیے ان پناہ گزینوں کے واپس افغانستان پہنچنے پرانہیں بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں