دنیا کے 8 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت سے زیادہ

دنیا کے 8 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت سے زیادہ

لندن: دنیا کے 8 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت سے زیادہ ہے۔ یہ بات دنیا کی 18 این جی اوز پر مشتمل گروپ آکسفیم کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 8 امیر ترین شخصیات جن میں امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ٴ ہسپانوی فیشن ہائوس انڈی ٹیکس کے بانی امانیسو اور ٹیگا ٴ امریکی سرمایہ کار ویرن بوفے ٴ میکسیکن بزن مین کارلوس سلم ہیلو ٴ ایمیزون کے باس جیف میزوز ٴ فیس بک کے بانی مارک زکر برگٴ اوویکل کے لیری ایلسن اور نیو یارک کے سابق میئر مائیکل بلو مبرگ شامل ہیں کی مجموعی دولت دیگر3 ارب 60 کروڑ افراد کے پاس موجود دولت سے زیادہ ہے۔

سوئزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ میں آکسفیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج مسلسل وسیع ہو رہی ہے اورڈیوس فورم کے موقع پر جمع ہونے والے دنیا بھر سے رہنما اس مسئلہ پر زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں ۔

ایسا نہ کرنے کی صورت میں دنیا کے مختلف ممالک میں عوامی غیظ و غضب میں اضافہ ہوگا جس کا اظہار برطانوی ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلہ اور امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی جیسے سیاسی زلزلوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں