ماہرہ خان فلم ریئس کے مناظر دیکھ کر خود ہی شرما گئی ،مگر کیوں ؟

 ماہرہ خان فلم ریئس کے مناظر دیکھ کر خود ہی شرما گئی ،مگر کیوں ؟

کراچی :  ماہرہ خان کی شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ 25جنوی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس کی ریلیز سے قبل ہی اس کے گانوں نے شائقین کے دلوں میں گھر کر لیاہے ،جن میں ”لیلیٰ او لیلیٰ ،ظالماں اور اُڑی اُڑی جائے “شامل ہیں ۔ماہرہ خان پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں، ایک بھارتی پرستار کے سوال پر بتایا کہ رئیس کے گانے کی مقبولیت سے وہ شرما گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ماہرہ سے پوچھیے‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جب ان سے ایک بھارتی پرستار نے پوچھا کہ انہیں عوام میں مقبول ہوتا ’رئیس‘ کا گانا دیکھ کر کیسا لگا تو ماہرہ کا جواب تھا کہ وہ شرما گئیں۔

 

مصنف کے بارے میں