گلیکسی ایس 8 کی تصویر لیک ہوگئی

گلیکسی ایس 8 کی تصویر لیک ہوگئی

لاہور : سام سنگ کا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون گلیکسی ایس 8 جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی ابھی تاریخ کا اعلان تو نہیں ہوا مگر جنوبی کورین کمپنی نے خود ہی اس کی پہلی جھلک کو لیک کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سام سنگ نے گزشتہ روز دو ویڈیوز ریلیز کی جس میں ایمولیڈ ڈسپلے کی خوبیوں کو بیان کیا گیا تھا اور یہ سکرین گلیکسی ایس 8 میں استعمال کیے جانے کی توقع کافی عرصے سے کی جارہی تھی۔

ویڈیو میں یہ سکرینز جس فون پر استعمال کی گئیں وہ بہت پتلا اور ایج لیس تھا اور ممکنہ طور پر یہی گلیکسی ایس 8 بھی ہے۔

مصنف کے بارے میں