انسانوں کو لے کر اڑنے والا ”جیٹ پیک“ انگلینڈ میں فروخت کیلئے پیش

انسانوں کو لے کر اڑنے والا ”جیٹ پیک“ انگلینڈ میں فروخت کیلئے پیش

لندن: لندن کی فضاوں میں دنیا کا پہلا جیٹ پیک متعارف کرا دیا گیا۔

جیٹ پیک بنانے والی کمپنی نے اس کی لانچنگ کیلئے ایک عام شخص کا انتخاب کیا۔ بس دو انجنوں والا یہ جیٹ پیک کمر پر پہنیں اور اڑتے ہی جائیں۔ دنیا کے اس پہلے جیٹ پیک کو حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔

بٹن دباتے ہی جیٹ پیک انسان کو اٹھا کر اوپر کی طرف پرواز شروع کر دیتا ہے پھر جہاں چاہے اسے گھماتے پھریں۔ اس اڑنے والی مشین کو ”جے بی ٹین جیٹ پیک“ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ جیٹ پیک دو انجنوں کی مدد سے اڑتا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت 25ہزار پاﺅنڈ رکھی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں