آئی سی سی نے کرکٹرز سے ہیلمٹ کا نیا معیار اپنانے کا مطالبہ کر دیا

آئی سی سی نے کرکٹرز سے ہیلمٹ کا نیا معیار اپنانے کا مطالبہ کر دیا

لندن : آئی سی سی نے بلے بازوں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق نیا قانون متعارف کرا دیا۔ نیا ضابطہ اخلاق یکم فروری سے نافذ ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے قانون کے مطابق کسی بیٹسمین کو ہیلمٹ پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا تاہم اگر کوئی بلے باز ہیلمٹ استعمال کرتا ہے تو اسے نئے برٹش سٹینڈرڈ پر پورا اترنےوالا ہیلمٹ ہی پہننا ہوگا۔

خلاف ورزی کرنے والے بیٹسمین کو وارننگ دی جائے گی۔ تین بار خلاف وزری کی صورت میں کھلاڑی کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔ گیند لگنے سے فل ہیوز کی ہلاکت کے بعد محفوظ ہیلمٹ کے استعمال کا مطالبہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں