ہالی ووڈ فلم ”سپلٹ“ 20 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہالی ووڈ فلم ”سپلٹ“ 20 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

نیویارک: ہالی وڈ کی نئی فلم ” سپلٹ“ 20 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم ”سپلٹ“ نفسیاتی مسئلے سپلٹ پرسنیلٹی پر بنائی گئی ہے۔ فلم میں اداکار جیمز میکوئے نے نفسیاتی مریض کا کردار ادا کیا ہے جو 23 مختلف روپ دھار سکتا ہے۔ وہ 3 لڑکیوں کو اغوا کر کے انہیں ایک ایسے کمرے میں بند کر دیتا ہے جس میں کوئی کھڑکی نہیں ہوتی۔ بند کمرے میں جیمز روپ بدل بدل کر انہیں ڈراتا ہے۔


پولیس نفسیاتی مریض کو پکڑنے کے لئے ایک ماہر معالج سے رابطہ کرتی ہے جو اس کی بیماری سے آگاہ ہے اور جانتا ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے۔ جیسن بل کی ہدایتکاری میں بننے والے فلم مین ان ٹیلر، جیسیکا سولا اور ہیلی لو رچرڈسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source