منظور وسان کا نیا خواب،2017 عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا

سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2017 بہت اہم سال ہے اس میں بہت برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی تاہم عمران خان کے لئے یہ سال اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

منظور وسان کا نیا خواب،2017 عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2017 بہت اہم سال ہے اس میں بہت برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی تاہم عمران خان کے لئے یہ سال اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرمنظور وسان کا کہنا تھا کہ رواں برس انتہائی اہمیت کا حامل ہے 2017 بہت برا بھی ہوسکتا ہے اور بہت اچھا بھی، اس سال اہم فیصلے ہونے والے ہیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا تاہم یہ سال عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں مردم شماری اور کراچی میں گجراتی زبان کے رائج پر بات ہوئی اور نصاب میں گجراتی زبان کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی، اور اگر کراچی میں گجراتی زبان کا اندارج نہ ہوا تو یہ زیادتی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 15 اپریل سے 15مئی تک مردم شماری ہوگی۔