تین شیروں نے اردنی ڈاکٹر اور پاکستانی معاون کو ہلاک کر دیا

تین شیروں نے اردنی ڈاکٹر اور پاکستانی معاون کو ہلاک کر دیا

عمان: اردن کے مغربی حصے میں واقع جنگلی حیات کے ایک پارک میں تین شیروں نے حملہ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


اتوار کے روز بلقائد صوبے میں پیش آنے والے واقعے میں جانوروں کا ایک اردنی ڈاکٹر اور اس کا پاکستانی معاون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اردن کے عربی روزنامے الغد نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہو جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source