چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

اہور :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا ون ڈے میچ جاری۔جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنا لئے ہیں۔

فہیم اشرف 4 گیندوں پر 1 اوربابر اعظم 9 گیند پر3 رنز بنا کردونوں ٹم سائوتھی کی گیند پر کیوی وکٹ کیپر ٹوم لیتھم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔فخر زمان بھی 75 گیندوں پر 54رنز بنا کر میچل سینٹنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو ئے۔ حارث سہیل 74 گیندوں پراپنے 50 رنز مکمل کرتے ہی کیوی کپتان کین ویلیم سن کی گیند پر ہنری نکلز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔ نئے آنے والے بلے باز شعیب ملک بھی 8 گیندوں پر 6رنز بنا کر کین ویلیم سن کے گیند پر میچل سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ 43 گیندوں پر 32اور پاکستانی کپتان سرفراز احمد 21 گیندوں پر 17 رنز بنا کر کریس پر موجود ہیں