عوامی تحریک کے احتجاج کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

عوامی تحریک کے احتجاج کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کے 17 جنوری کو ہونے والے احتجاج کے مظاہرین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق احتجاج کے دن شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار غیر مسلح ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ احتجاج کے شرکاٗ کی سیکیورٹی کیلئے دیگر شہروں سے بھی پولیس طلب کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 17 جنوری سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں