شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری

شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر 3 ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ عدالت نے 3 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

آج کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ناصر جونیجو، پولیس اسٹیشن نیب لاہور کے سب انسپکٹر عمر دراز گوندل اور دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر آفاق احمد کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہوں پر جرح کریں گے۔

نواز شریف بطور ملزم 13ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جب کہ مریم نواز 14 اور کیپٹن (ر) صفدر 16 مرتبہ عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 23، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 20 اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 19 سماعتیں ہو چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں