پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیئے 263 کا رنز کا ہدف دے دیا

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیئے 263 کا رنز کا ہدف دے دیا

ہیملٹن :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ جاری ہے ، پاکستان نے 7وکٹوں کے نقصان پر 50اوورز میں 262رنز بنا لیے ہیں۔ جبکہ اننگز کے اختتام پر اس کے 8 کھلاڑی اوٹ ہوئے ہیں اس سے پہلے کپتان سرفراز احمد اور مڈل آرڈر پر آنے والے محمد حفیظ نے جارحانہ انداز اپنایا ہوا ہے اور دونوں نے ہی نصف سنچریاں مکمل کرلی ہیں۔ سرفراز احمد 50اور محمد حفیظ 55 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساﺅتھی اور کین ولیمسن نے 2، 2 جبکہ مچل سانتر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

ہیملٹن کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کپتان سرفراز احمد کی طرف سے گراﺅنڈ میں بالکل نئی حکمت عملی اپنائی گئی ۔ اوپنر محمد حفیظ کو نیچے جبکہ آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کیلئے بھیجا گیا تاہم یہ تجربہ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا اور فہیم اشرف صرف 4 گیندوں پر ایک رن بنا کر ٹم ساﺅتھی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی بننے کے خواب دیکھنے والے بابر اعظم اس میچ میں بھی فلاپ فلم ثابت ہوئے اور وہ بھی 3 رنز پر ٹم ساﺅتھی کے گیند پر کیپر ٹام لیتھم کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔ فخر زمان اور حارث سہیل نے وکٹوں کی پت جھڑ میں بہار کا سامان کرتے ہوئے 86 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، فخر زمان 54 رنز بنا کر سانتر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ خزاں میں پتوں کی طرح بکھرتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کیلئے کپتان سرفراز احمد نے آزمودہ گھوڑے شعیب ملک کو میدان میں اتارا لیکن سالوں کا تجربہ کیویز کی صرف 8 گیندوں کا سامنا کر پایا اور ولیمسن کی گیند پر سانتر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگیا