دبئی کے رہائشی کو مذہب کی توہین پر 3 ماہ قید اور پانچ لاکھ درہم جرمانے کی سزا

دبئی کے رہائشی کو مذہب کی توہین پر 3 ماہ قید اور پانچ لاکھ درہم جرمانے کی سزا

دبئی:لبنان کے 29 سالہ شخص کو دبئی میں مذہب کی توہین کرنے پر تین ماہ قید اور پانچ لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی عدالت نے 29 سالہ لبنانی شخص کو نائٹ کلب میں دوبہنوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے دوران مذہب کی توہین کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کی سزا ختم ہونے کے بعد اسے ملک سے بے دخل کردیا جائے۔

مجرم کے خلاف شکایت کرنے والی 34 سالہ خاتون نے کہا کہ لبنانی شخص نے نائٹ کلب میں اس کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر احتجاج کرنے کی صورت میں اس شخص نے مجھے گالیاں دیں اور خدا کے بارے غلط الفاظ کا استعمال کیا۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس سے کچھ ایسے الفاظ بھی استعمال کئے جن کو میں دوبارہ بیان نہیں کرسکتی۔قانون کے مطابق سزا یافتہ شخص 15 روز کے اندر اندر سزا کیخلاف اپیل کرسکتا ہے۔