غریب اور نادار افراد کے لیے ہوٹل انتظامیہ کی شاندار پیشکش

 غریب اور نادار افراد کے لیے ہوٹل انتظامیہ کی شاندار پیشکش

ٹوکیو: جاپان میں واقع ایک ہوٹل ہے جہاں غریب اور نادار افراد کو کام کرنے کے عوض کھانا دیا جاتا ہے۔چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق 'میرائی شکودو' نامی یہ ہوٹل 33 سالہ سابق انجینیئر سیکائی کوبیاشی نے جاپان کے شہر ٹوکیو کے علاقے جنبوچو میں کھولا ہے جہاں کوئی مستقل عملہ نہیں رکھا جاتا۔


ہوٹل کا اصول ہے کہ یہاں ایسے لوگ کام کرسکتے ہیں جن کے پاس کھانا خریدنے کےلئے پیسے نہ ہوں۔خاتون سیکائی کوبیاشی صبح 12 بجے ہوٹل کھولتی ہیں اور خود کاونٹر پر خدمات انجام دیتی ہیں۔سیکائی کوبیاشی، ا±ن افراد سے ہوٹل کی صفائی ستھرائی، سجاوٹ اور اشیاءکی ترتیب دینے کا کام کرواتی ہیں، جن کے پاس کھانا خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے اور پھر وہ ان افراد کو پیسے دینے کے بجائے انہیں کھانا کھلاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے ہوٹل میں2 شفٹوں کا تعین کر رکھا ہے۔پہلی شفٹ لنچ کے اوقات میں موجود ہوتی ہے جو لوگوں کے کھانے کا آرڈر لیتی ہے اور انہیں کھانا پیش کرتی ہے ۔ دوسری شفٹ میں ہوٹل کی صفائی کی جاتی ہے۔سیکائی کوبیاشی کے ہوٹل میں 500 سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔