سپریم کورٹ نے زینب قتل پر لاہور ہائیکورٹ کو سماعت سے روک دیا

سپریم کورٹ نے زینب قتل پر لاہور ہائیکورٹ کو سماعت سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے زینب قتل پر لاہور ہائیکورٹ کو سماعت سے روک دیا جب کہ عدالت نے از خود نوٹس کی سماعت اتوار تک ملتوی کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو بلالیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زینب قتل از خود نوٹس کیس کی پہلی اور مختصر سماعت کی۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو سماعت سے روکتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس کا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت روک رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے زینب قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

یاد رہے پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش 9 جنوری کو کچرا کنڈی سے ملی۔ زینب کے قتل سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس سے 2 افراد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں